وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان نے اپنے دفتر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل و مشکلات کا صوبائی حکومت کو بھر پور احساس ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے درپیش مسائل اور مختلف امور سے متعلق مشیر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جنہوں نے ان کی بات غور سے سنی اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ شہری بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل اور مستحق و کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سماجی بہبود کے شعبے میں عوامی ریلیف اور فلاحی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ملک لیاقت علی خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائز مسائل پر فوری توجہ دی جائے اور ان کے حل کے لیے قانون و ضابطے کے مطابق ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے اور ان کے مؤثر حل کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
