مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ‘گڈ گورننس روڈ میپ’ کی روشنی میں ٹریژری آفس پشاور کا سرپرائز دورہ

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ‘گڈ گورننس روڈ میپ’ کی روشنی میں ٹریژری آفس پشاور کا سرپرائز دورہ کیا، جس کے دوران سپیشل سیکرٹری فنانس زبیر احمد، کنسلٹنٹ وقاص پراچہ اور سیکشن آفیسر ذیشان خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹریژری آفیسر ڈائریکٹر ڈاکٹر یعقوب احمد نے مشیر خزانہ کو دفتر کی ٹریژری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران انہوں نے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے اور نظام میں مکمل شفافیت یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس اور عوام کی شکایات کے فوری ازالے (کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم) کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں