تحریر:نیلم ظاہر
خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران عوامی خدمت، ترقی اور بہتری کے لیے کئی اصلاحاتی اقدامات (Reform Initiatives) کا آغاز کیا۔ ان اصلاحات کا مقصد صحت، تعلیم، قانون نافذ کرنے والے ادارے، بنیادی ڈھانچے، معیشت اور عوامی سہولیات جیسے اہم شعبوں میں واضح اور دیرپا بہتری لانا تھا ان تمام اصلاحات کے حصول میں صوبائی حکومت کافی حد تک کامیاب رہی اور ان اصلاحات کو ریکارڈ پر لانے اور عوام کو ان سے باخبر رکھنے کے لیے ڈاکومنٹ کیا گیا۔ ان ڈاکومنٹڈ اقدامات و اصلاحات کو
پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2پشاور نے مزید موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بطور ایک صوبائی نشریاتی ستون پختونخوا ریڈیو پشاور نے حکومت کے ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات سے متعلق عوام کو بروقت، درست اور مکمل معلومات فراہم کیے تاکہ لوگوں میں ان تمام اصلاحات سے شعور حاصل ہو۔ پختونخوا ریڈیو پشاور نے صوبائی حکومت کے تعلیمی اصلاحات پر 12 خصوصی پروگرام ، 8 پروگرام حالات حاضرہ اور بحث مباحثے ، 15 پبلک سروس انونسمنٹ (PSAs) اور 20 نیوز بلیٹن نشر کیے ، اسی طرح شعبہ صحت پر 10 خصوصی رپورٹس, 7 کرنٹ افیئرز پروگرام، 18 پبلک سروس انونسمنٹ اور 22 نیوز بلیٹن نشر کیے ۔
پولیس اور قانون و انصاف پر 6 ڈاکیومینٹری رپورٹس ، 5 ٹاک شوز سمیت 12 پبلک سروس پیغامات اور 15 نیوز چلائے ۔ اسی طرح انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے پختونخوا ریڈیو پشاور نے 8رپورٹس ، 6 کرنٹ افیئرز پروگرام، 10 پبلک سروس پیغامات اور18 نیوز براہ راست نشر کیے ۔ اسی طرح معیشت اور سرمایہ کاری پر 7 خصوصی پروگرام، 5 کرنٹ افیئرز ڈسکشن اور 14 نیوز پیش کیے گئے ۔
کھلی کچہری پروگرامز میں 14 براہ راست نشریات کی شکل میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور 10 رپورٹس اور 5 نیوز فیچرز پروڈیوس کیے گیے۔ ان تمام اصلاحات پر
پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2پشاور نے صرف رپورٹنگ کی بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان ایک مؤثر رابطہ قائم کیا۔ ہر پروگرام میں مقامی زبان، زمینی حقائق، اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے باخبر، تحقیقی اور غیر جانبدارانہ مواد پیش کیا گیا۔ پختونخوا ریڈیوایف ایم 92.2پشاور نے عوامی خدمت کے سفر میں قدم بہ قدم حکومت کا ساتھ دیا اور اصلاحات کی روشنی کو گھر گھر تک پہنچایا۔
