معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی کا دورہ ٹانک، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے فنی تعلیم محمد عثمان خان بیٹنی نے ٹانک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و عوامی سرگرمیوں میں بھی شرکت کی۔معاون خصوصی نے ٹانک سٹی میں واپڈا کالونی، ڈیرہ روڈ کے قریب زیرِ تعمیر مین نکاسی نالے کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں محمد عثمان خان بیٹنی نے گاؤں گولہ کورائی میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ جلوس میں بھی شرکت کی۔بیٹنی ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں معاون خصوصی سے علاقہ مشران، پارٹی کارکنان بھی ملے اور عوامی مسائل سے انہیں آگا کیا،۔ معاون خصوصی نے ان کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ ان شائ اللہ ٹانک میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ عوام کو بنیادی و اجتماعی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹانک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں