محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کامیابی سے اختتام پذیر

محکمہ اوقاف، اقلیتی و مذہبی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے منعقدہ صوبائی مقابلہ حسنِ قرات و نعت خوانی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ان مقابلوں کا بنیادی عنوان “سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور فروغِ امن” تھا، جس میں صوبہ بھر سے نامور قاریوں اور بہترین نعت خوانوں نے بھرپور شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے اوقاف، اقلیتی و مذہبی امور خیبر پختونخوا محمد عدنان قادری تھے۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا اصل جوہر امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہے۔ موجودہ دور میں معاشرتی امن کے لیے مذہبی رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اوقاف نے کامیاب مقابلوں کے انعقاد پر محکمہ اوقاف کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شرکاء کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور عطاء الرحمان نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے مقابلوں کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی اور پرامن پیغام سے روشناس کرانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے پوزیشن ہولڈرز اور مقابلہ جیتنے والے خوش نصیب شرکاء کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر سربراہ متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا مولانا احسان الحق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور سیرتِ پاک کا پیغام عام کر کے ہی ہم معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں