سندھ اسٹریٹ موومنٹ / وزیر اطلاعات شفیع جان کا بیان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قیادت کے دورۂ سندھ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی، شفیع جان

اجلاس میں دورۂ سندھ کے شیڈول اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قائدین اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں 3 تا 7 ستمبر سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، شفیع جان

پارٹی قیادت گھوٹکی کے کامو شہید سے دورۂ سندھ کا آغاز کرے گی، شفیع جان

3 سے 6 ستمبر تک مختلف مقامات پر استقبالیے اور اسٹریٹ موومنٹس مہم چلائی جائے گی، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت دورے کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، شفیع جان

اسٹریٹ موومنٹ 6 ستمبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی، شفیع جان

7 ستمبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مرکزی قیادت سندھ ہائی کورٹ بار میں منعقدہ لائرز کنونشن سے خطاب کریں گے، شفیع جان

سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کا بھی رخ کریں گے، شفیع جان

سندھ کا دورہ پارٹی کی عوامی جدوجہد کو مزید منظم اور فیصلہ کن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، شفیع جان

ملک گیر اسٹریٹ موومنٹ عمران خان کی رہائی، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، شفیع جان

مزید پڑھیں