صوبائی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں قائم فن ٹیک یونٹ سمیت دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
دو عالمی ایوارڈز سمیت ملکی سطح پر متعدد ایوارڈز جیتنے پر آئی ٹی بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شفیع جان
سائنس ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کا فروغ خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، شفیع جان
خیبر پختونخوا کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شفیع جان
ڈیجیٹل عوامی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا، شفیع جان
رواں سال 48 سرکاری نظام ڈیجیٹلائز کیے گئے، دسمبر تک مزید 400 سرکاری خدمات ڈیجیٹل کریں گے،شفیع جان
عوامی خدمات عوام کو ایپ کے ذریعے گھر کی دہلیز پر پہنچارہے ہیں، شفیع جان
دستک ایپ کا نیا ورژن لانچ کررہے ہیں جس میں شہریوں کو گھر بیٹھے 146 سرکاری خدمات فراہم ہوں گی، شفیع جان
کیش لیس ادائیگیوں کے نظام کو مزید مستحکم اور وسعت دی جائے، شفیع جان
پامیر کے ذریعے 34 محکموں کی 319 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی،شفیع جان
نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اسکلز سے آراستہ کرکے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے، شفیع جان
روزگار پر مبنی ہنرمندی کے پروگرام کے تحت 27500 نوجوانوں کی تربیت کا ہدف مقرر ہے، شفیع جان
اب تک 16,300 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دی گئی،بریفنگ
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں، شفیع جان
ای گورننس کے فروغ سے سرکاری نظام میں شفافیت اور جوابدہی بہتر بنائی جائے گی، شفیع جان
وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے کو ہم نے ڈیجیٹل وژن 2030 دیا ہے، شفیع جان
تمام سرکاری محکموں کی ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز یشن کی جائے ،اس اقدام سے سرکاری امور میں شفافیت آئے گی، شفیع جان
صوبے کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائینگے، شفیع جان
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عاکف کی صوبائی وزیر کو مختلف منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
آئی ٹی بورڈ ڈیجیٹل عوامی خدمات،کیش لیس ادائیگیوں، نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا پالیسی پر کام کر رہا ہے، بریفنگ
دستک ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے ڈرائیونگ اوراسلحہ لائسنس سمیت دیگر سرکاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،بریفنگ
خیبر پاس لانچ کردیا گیا، شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات تک ایک ہی ڈیجیٹل شناخت کے ذریعے رسائی حاصل ہوگی، بریفنگ
خیبر پختونخوا سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں چاروں صوبوں سے آگے ہے،بریفنگ
ڈی آئی خان سمیت صوبے میں تین آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں، پشاور اور مردان میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بھی مکمل کیے گیے ، بریفنگ
1600 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل سٹی ہری پور پر کام تیزی سے جاری ہے، بریفنگ
درشل انوویشن نیٹ ورک کے تحت 199 اسٹارٹ اپس کو انکیوبیشن سپورٹ فراہم کی گئی، بریفنگ
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تمام جاری اور نئے منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کیے جائیں، شفیع جان
آئی ٹی منصوبے صوبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، شفیع جان
