معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا چھٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس

رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت فتح الملک علی ناصر، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت سعادت حسن، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان سمیت بورڈ کے دیگر اراکین کی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور، ٹورازم پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

معاون خصوصی ملک عدیل اقبال کی اتھارٹی کو اخراجات میں کمی لانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر و بہترین استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت

سرکاری املاک کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جائے – معاون خصوصی ملک عدیل اقبال

ملک عدیل اقبال کی صوبے میں پیرا گلائڈنگ کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

کیمپنگ پوڈز اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری

ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ، کمیٹی سولہ اراکین پر مشتمل ہوگی۔

خیبر پختونخوا ٹورازم بوٹنگ سیفٹی ریگولیشنز 2026 کی منظوری

ریگولیشنز کے ذریعے صوبے میں ٹورازم بوٹنگ کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، فٹنس اور آپریشنز کا طریقہ کار واضح کردیا گیا

ریگولیشنز مقصد کشتی رانی کی سرگرمیوں کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ سیاحوں اور مقامی افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ملک عدیل اقبال

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ

مزید پڑھیں