خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
معاہدے کے تحت اتھارٹی میں ای گورننس،کاروباری سہولیات اور سیاحتی خدمات کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا
مفاہمتی یادداشت پیپر لیس گورننس،سیاحت کے فروغ اور کاروبارمیں آسانی کی جانب عملی پیشرفت ہے، شفیع جان
پیپر لیس گورننس سے وقت اور سرکاری وسائل کی بچت سمیت شفافیت آئے گی، شفیع جان
سیاحت سمیت ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا،شفیع جان
ڈیجیٹل اقدامات کا مقصد عوام کو تیز، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی ہے، شفیع جان
سیاحتی مقامات کو ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، شفیع جان
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عاکف خان اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ شیراز خان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام دفتری امور اور ریکارڈ ڈیجیٹائز کیے جائیں گے
ریگولیٹری منظوریوں اور این او سیز کے لیے آن لائن پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا
کاروباری افراد آن لائن فیڈبیک، ٹریکنگ اور ڈیجیٹل فیس ادا کر سکیں گے
سیاحوں کے لیے ” کاغان” کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی جائے گی
ایپ پر سیاحتی مقامات، رہائش، نقشے اور ہنگامی الرٹس کی سہولت دستیاب ہوگی
