محکمہ توانائی میں براہ راست ای کھلی کچہری،عوامی مسائل کے حل کے احکامات

محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کیGood Governance Road Mapکی جاری پالیسی کے تحت چھٹی آن لائن (براہ راست)ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدکی زیرصدارت براہ راست ای کھلی کچہری میں محکمے کے جملہ افسران سمیت محکمے کے ذیلی اداروں ُPEDO،KPآئل اینڈ گیس کمپنی،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورKPٹرانسمیشن اینڈگرڈسسٹم کمپنی کے سربراہان اورپراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔E کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے مجموعی طورپر 55شکایت کنندگان نے ٹیلی فون کالز اورفیس بک آفیشل پیج کے ذریعے براہ راست محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں سے جڑے توانائی منصوبوں سے متعلق درپیش مسائل پرکھل کرگفتگو کی اور حکام بالاکوآگاہ کیا۔اس موقع پرعوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیاگیا۔سیکرٹری توانائی نے کھلی کچہری کے دوران بعض علاقوں میں جاری منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر میں سست روی اورمعیاری تعمیرنہ ہونے کی عوامی شکایات پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرکووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں ہم سب جوابدہ ہیں اوراس سلسلے میں کوتاہی برتنے پرسزاوجزاپرکارروائی ہوگی۔انہوں نے پیڈوکے مختلف جاری پراجیکٹس میں مقامی افراد کوترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر بھی زوردیا۔ 2گھنٹوں کے دورانئے پرمشتمل Eکچہری کے آخرمیں سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمد نے عوام الناس کویقین دلایاکہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت عوامی مسائل کو کھلی کچہری کے ذریعے موقع پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے محکمے کے تمام افسران کو ای کھلی کچہری میں پیش کئے گئے عوامی مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے پر زوردیا اورہدایت کی کہ مسائل کے حل پر عملدرآمد کی رپورٹ جلدازجلدپیس کی جائے کیونکہ عوام الناس حکومتی اقدامات کو میرٹ وشفافیت سے مانیٹرکررہے ہیں۔

مزید پڑھیں