محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے راشننگ کنٹرولر پشاوراور خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چارسدہ روڈ پر فلور ملز کا مشترکہ معائنہ، سرکاری آٹے کے نمونے لیبارٹری ارسال

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر صوبے کے عوام کو فراہم کیے جانے والے سرکاری آٹے کا معیار یقینی بنانے کے لیے راشننگ کنٹرولر پشاور نے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ چارسدہ روڈ پشاور پر مختلف فلور ملز کا دورہ کرکے تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران حکومت خیبرپختونخوا کی سرکاری گوداموں سے فراہم کردہ گندم سے فلور ملزمیں تیار کیے جانے والے سرکاری آٹے کے معیار، تیاری کے عمل اور مقررہ معیار پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف فلور ملز سے سرکاری آٹے کے نمونے بھی حاصل کیے، جنہیں مزید تجزیے اور معیار کی جانچ کے لیے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
راشننگ کنٹرولر پشاور اور فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا کہ سرکاری آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فلور ملز کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
حکام کے مطابق سرکاری آٹے کی انسپکشن، کوالٹی چیکنگ اور سیمپلنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا، جبکہ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں مزید ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں