شجر کاری مہم کے تحت خیبرپختونخوا میں 06 ستمبر 2026یوم دفاع کے موقع پر 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے کہا ہے کہ 06 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر شجر کاری مہم کے تحت خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مالاکنڈ تحصیل درگئی کے علاقے پلاندرہ ورتیر دوبندی میں شجر کاری مہم میں خصوصی شرکت کرتے ہیوئے کیا ہے۔ اس موقع پر مشیر جنگلات نے زیتون کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر پیر مصور خان نے کہا ہے کہ
بانی چیئرمین عمران خان کے سرسبز خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت آج 6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں 10 لاکھ پودے لگا رہی ہے, جبکہ رواں سال 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر 14 لاکھ، جبکہ 14 اگست، یوم آزادی کے موقع پر بھی 17 لاکھ پودے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں 20 میاواکی جنگلات پر بھی عملی کام تیزی سے جاری ہے،۔ مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے ملاکنڈ تحصیل درگئی میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں جنگلات کے فروغ، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی شراکت داری سے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کے تسلسل میں انہوں نے آج 06 ستمبر کو ضلع ملاکنڈ تحصیل درگئی پلاندرہ ورتیر دوبندی میں شجر کاری مہم میں خصوصی حصہ لیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لئے شجر کاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اسکے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو قدرتی آفات سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کو ایک صاف اور شفاف ماحول فراہم کر سکیں گے،۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج 06 ستمبر کو شجر کاری مہم کے تحت صرف ضلع مالاکنڈ تحصیل درگئی میں 22255 پودوں کی شجر کاری کی گئی ہے جس میں مشیر جنگلات و ماحولیات نے شجر کاری مہم میں بذات خود بھرپور حصہ لیا، اور کمیونٹی میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مشیر جنگلات نے کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے یہ اقدامات ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ و پائیدار مستقبل کی ضمانت ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں