وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کی زیر صدارت فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں اہم اجلاس

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات پیر مصور خان کی زیر صدارت فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اِجلاس میں کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں چترال میں پڑی ٹمبر کی مقررہ مدت کے اندر نکاسی، محفوظ مقامات تک منتقلی، شفاف نیلامی اور آمدن کی بروقت وصولی کے لیے جامع حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات و ماحولیات جنید خان سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹمبر کی بروقت نکاسی و منتقلی، شفاف طریقہ کار کے تحت نیلامی اور ریونیو کی وصولی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ جبکہ مشیر جنگلات نے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں مشیر وزیراعلی پیر مصور خان نے تمام مراحل میں شفافیت و میرٹ یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔ انہوں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں