ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ورلڈ بینک کی ٹیم کی ملاقات، صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال

ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت خیبر پختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ورلڈ بینک کی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں صحت کے شعبے کی مجموعی صورتحال، محکمہ صحت کو درپیش مسائل، طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری، طبی خدمات تک عوام کی رسائی اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی، مؤثر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے اس بات کی اہمیت بھی اجاگر کی کہ صوبے کے شہری اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو یکساں طور پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں اور صحت کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ملاقات میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور عوامی ضروریات کے مطابق صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ملاقات کا مقصد خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لینا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون اور بہتری کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

مزید پڑھیں