ملاقات کے دوران وفد نے مشیرِ گورنر کو ماربل کی صنعت کو درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا، جن میں بالخصوص ٹیکسوں سے متعلق چیلنجز، کاروباری رکاوٹیں، اور صوبے میں صنعتی سرمایہ کاری و ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے مخصوص اراضی کی الاٹمنٹ کا دیرینہ مطالبہ شامل تھا۔
ڈاکٹر محمد ارشاد نے وفد کے مسائل توجہ سے سنے اور صوبے کی معاشی ترقی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ماربل سیکٹر کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت صوبے میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کی مکمل سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اراضی کی الاٹمنٹ اور ٹیکسوں میں توازن سے متعلق صنعتکاروں کے جائز مطالبات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے تاکہ ان کے فوری حل اور پائیدار صنعتی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
