
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان سے پشاور کی تاجر تنظیموں کے 14 رکنی مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بازاروں میں مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کر کے منظم کیا جا رہا ہے۔ اس سے ان اقدامات کی نگرانی ممکن ہو سکے گی اور مختلف اداروں کی جانب سے باربار ایک ہی کاروربار کی انسپکشن کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آٹے اور ایل پی جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے عوام کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران شہریوں کی شکایات دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ جلد عوام کو بارکوڈ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس کی مدد سے لوگ خود موقع پر ہی ادویات کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق کر سکیں گے۔
