
گورنر خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی نثار خان، ڈی جی ایس ٹی اینڈ آئی ٹی، ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایس ٹی اینڈ آئی ٹی سمیت ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے تمام جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو منصوبوں کی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، درپیش رکاوٹوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔مشیر عثمان سیف اللہ خان نے کہا کہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی کے منصوبے صوبے کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں، شفافیت اور بہتر معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات جلد از جلد عوام کو پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور انوویشن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
