بنوں ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائے بغیر کوئی سیاسی اور عوامی اجتماعات منعقد نہ کئے جائیں۔

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے بنوں ڈویژن کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دئیے بغیر سیاسی، سماجی اور عوامی اجتماعات منعقد نہ کئے جائیں۔ تاکہ حالیہ بد قسمت واقعات کے تناظر میں دہشت گردی کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں کو اس پیغام پر عملدرآمد کرنی چاہیے۔ تاکہ امن و امان کے قیام کو برقرار رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان سمیت ڈپٹی کمشنروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موجود تھے۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے آئیندہ عام انتخابات کیلئے جلسے جلوسوں کی انعقاد کیلئے بنائی گئی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جلسوں کیلئے سیاسی قائدین اور ضلعی انتظامیہ کے باہم صلاح مشوروں کیلئیرابطے میں رہ کر جلسہ گاہوں کی جگہ کا تعین مشترکہ صلاح و مشورے کے ساتھ ہوگی۔اور کسی بھی عوامی جلسہ کو روڈ، ہائی وے اور اہم شاہراہوں، کالج و یونیورسٹیوں اور بازاروں سے دور رکھا جائے گا۔ جس کیلئے سیاسی قائدین کوتحصیل لیول پر جلسہ گاہ کی انتخاب کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی سے اجازت لازمی ہوگی۔ جبکہ جلسہ گاہ کے داخلہ اور باہر جانے کیلئے مہمانان خصوصی اور عام عوام کیلئے الگ الگ راستوں کا بندوبست، جلسہ گاہ میں سٹیج اور عوام کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں