کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

لوگوں کو تفریح کے مختلف مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر برائے ثقافت

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے اطلاعات، سیاحت، ثقافت اور آثار قدیمہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ کلچرل کمپلیکس، نشترہال میں فنکاروں اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہاں قومی و بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلچرل کمپلیکس، نشتر ہال پشاور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ کئی سالوں سے فنکاروں کیلئے انڈونمنٹ فنڈز رولز اسی طرح پڑے تھے، ہم نے رولز کوکابینہ سے منظور کرایا، کچھ ماہ تک انہیں پیسے بھی جاری کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کلچرل کمپلیکس نشترہال میں مختلف ثقافتی پروگرام تشکیل دئیے جائینگے،کلچرل کمپلیکس نہ صرف فنکاروں اور مختلف ایونٹ کے منتظمین کو استعمال کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا بلکہ یہ مختلف سرگرمیوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھی پیش کیا جائیگا،اس سے اتھارٹی کو آمدنی بھی حاصل ہوگی۔ سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہماری کوشش ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں۔ نگران وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ ناران اور دیگر مقامات پر پی ٹی ڈی سی موٹلز کھولے ہیں، لوگوں کو تفریح کے مختلف مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہنڈی اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔ بجلی چوری اور غیر قانونی بجلی کنڈوں کی وجہ سے نہ صرف ملکی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ بجلی کے بل دینے والے صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیں