نگران معاون خصوصی کی زیرصدارت ہاؤسنگ منصوبوں کا جائزہ؛ فوری ترقیاتی کاموں کی تیزی کی ہدایت۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کی صوبے میں مختلف سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی روشن محسود، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی کو ہاؤسنگ کے مختلف جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈھیری زرداد، بنی گل سٹی بنوں، ورسک II, سول کوارٹر سمیت دیگر ہاؤسنگ سکیموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ہاؤسنگ منصوبوں کی موجودہ حیثیت اور ان سکیموں پراب تک ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی نگران معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا اجلاس میں ہاؤسنگ منصوبوں میں حائل رکاوٹوں اور مسائل پر بھی بحث ہوئی اس موقع پر نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے ہاؤسنگ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے بہتر مفاد میں شروع کئے گئے ہاوسنگ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلیے فوری اقدامات اٹھائیں اور منصوبوں کو پایہ تکیمل تک پہنچائیں انہوں نے ہاوسنگ سکیموں کی تکمیل میں حائل مشکلات اور انکو قانونی طریقے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں