بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تیارکردہ وفاقی بجٹ کے اثرات پہلے دن سے شروع ہوگئے ہیں۔ جعلی حکومت نے مالی سال کے پہلے دن عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کے چور ہونے پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ مریم نواز کا قول ہے جب پٹرول اور بجلی مہنگا ہوجائے تو سمجھ لو ملک کا وزیراعظم چور ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پٹرول اور بجلی دونوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ نواز شریف کہا کرتے تھے رات کے اندھیرے میں پٹرول مہنگا کرنا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ پٹرول کی نئی قیمتوں سے پہلے سے بے قابو مہنگائی اب بے لگام ہوجائیگی۔ یہ تو آئی ایم ایف بجٹ کی شروعات ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا۔ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے لیکن مینڈیٹ چور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

مزید پڑھیں