پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے قائد عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی ٹائیگرز اس جلسہ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ فارم 47 کے تحت بننے والی وفاقی حکومت جان سکے کہ عوام اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں، کارکنان دوپہر 1 بجے میلہ ڈاگ مینگورہ پہنچیں جہاں سے مینگورہ کا قافلہ روانہ ہوگا اس سلسلے میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران اسمبلی کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 2 بجے تک اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ چکدرہ انٹر چینج پہنچ جائے جبکہ 3بجے صوابی انٹر چینج سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانگی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا جس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ، ایم این اے سلیم الرحمان، ایم پی اے سلطان روم، پی ٹی آئی مینگورہ سٹی صدر حیدر علی، خلیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اس ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گا انہوں نے کہا پاکستانی عوام عمران خان کو جلد از جلد جیل سے رہائی کے منتظر ہیں ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنان صوابی پہنچ کر وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہونگے۔

مزید پڑھیں