خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے سرکاری کالجز میں سٹاف کی کمی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلیے کوشاں ہے۔ اعلیٰ تعلیم کو عام کرنا اور پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر باڑہ ضلع خیبر کے مسائل کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں باڑہ کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران، مذکورہ کالج کے اساتذہ، علاقہ مشران اور طلباء نے شرکت کی صوبائی وزیر کو کالج ہذاہ میں سہولیات کی فقدان اور کمی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ 6لاکھ آبادی کے لئے علاقہ میں واحد ڈگری کالج ہے جو 2000 میں بناہے جہاں پر سہولیات کی کمی ہے بی ایس بلاک کے تعمیراتی کام، بی ایس کے مختلف ڈسپلن شروع کرنے سمیت لیبارٹری کو جدید آلات سے لیس کرنے سمیت دیگر مسائل کو صوبائی حکومت کے علم میں لا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے یقین دلایا کہ کالج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائیگا انہوں نے متعلقہ افسران کو کالج میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز کے مسائل پر قابوپانے اور ان کالجز کو سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات اٹھارہے ہیں