خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر زندگی کے تمام سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترحیح ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف وفود کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سیاست میں عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کے دکھ درد سے واقف ہوں علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے بغیر ترقی ممکن نہیں جس کیلئے ہم اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے اور اس اہم مقصد کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھانے کی انتھک کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطاء کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔