وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی حسن سے مالا مال صوبہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے اس شعبے کی ترقی پر ابھی تک خاطر خوا توجہ نہیں دی گئی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف معیشت میں بہتری آسکتی ہے بلکہ ملک کا امیج بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی  توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد خان سمیت یونیورسٹی کے دیگر حکام اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ آرکیالوجیکل سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مختلف تہذیبوں کے آثار موجود ہیں جو تاریخی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اسکے علاوہ صوبے میں موجود بدھ مت کے آثار بدھ مت پیروکاروں کے لئے انتہائی مقدس بھی ہیں۔ آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے کافی تعداد میں آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنائی گئی ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٓارکیالوجیکل سائٹس سیاحت کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو اپنی تاریخ کو زندہ رکھتی ہیں۔ جن قوموں نے تاریخ کو بھلایا دیا ہووہ صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں اور تاریخ نے بھی انکو بھلایا ہے۔ انہوں نے طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور سیاحت کے شعبے کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی ذخائر سے بھی مالا مال صوبہ ہے جن کی بدولت صوبے اور ملک کی ترقی میں نمایا ں پیش رفت حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں