خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ مکانباغ سوات میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے مسائل سنے کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے جن میں بعض مسائل کو موقع پر حل کیا جبکہ باقی کو متعلقہ محکوں کے سربراہان کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ہم نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اللہ کے فضل سے پورے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے جس پر نہ پہلے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کیا جائیگا اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ قائد عمران خان کے سپاہی ہیں پارٹی اور لوگوں کی خدمت دل و جان سے کرتے ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کی سوچ ایک پاکستانی کی سوچ ہے ملک میں تبدیلی صرف عمران خان اور اس کے پی ٹی آئی ٹائیگرز لا سکتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور ورکرز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دن رات پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی ٹھان لی ہے۔