پشاور پریس کے زیر اہتمام سب سے بڑے سالانہ تفریحی ایونٹ آر ایم ائی میڈیا کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعرات کے روز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں کھیلا گیا جس کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان تھے۔فائنل میچ پی پی سی مارخور اور پی پی سی ذلمی کی ٹیموں کے مابین کھلا گیا جو پی پی سی مارخور نے جیتا۔میڈیا کرکٹ لیگ میں کل 18 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں 300 صحافی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل نے ونر اور رنر آپ آنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دئیے اور انھیں بہترین کارکردگی پر سراہا۔تقریب میں صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی،سینئر صحافیوں اور پریس کلب کے ممبران،اور انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب کے دوران پشاور پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے اور فائنل میچ میں وونر اور رنر آپ ٹیوں کیلئے 50،50 ہزار روپے انعام کا اعلان کرکے صدر پریس کلب اور دونوں ٹیموں کو انعامات کیچیک حوالے کیئے۔اس طرح انھوں نے پریس کلب کی جانب سے تمام ٹیموں کیلئے اعلان کردہ 30،30 ہزار روپے اور ونر کیلئے ایک لاکھ جبکہ رنر آپ کیلئے 50 ہزار روپے،مین آف دی میچ کیلئے 5 ہزار اور میں آف دی ٹورنامنٹ کیلئے 10 ہزار روپے کے انعامات بھی حوالے کیئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کھیل انسان کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے اور ہماری صحافی برداری کیلئے کھیل جیسی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد انکی مصروف زندگی اور ذمہ داریوں کیساتھ انتہائی اہم ہے ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ صحافی حضرات کی صحت و تندرستی اور اور ذہنی نشونما و راحت کیلئے اس قسم کے تقریبات و سرگرمیوں کا انعقاد پشاور پریس کلب کی انتظامیہ اور منیجمنٹ کمیٹی کی ایک اچھی کاوش ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ایونٹ کے بعد محکمہ اطلاعات اور اراکین اسمبلی کیساتھ بھی صحافی برادری کے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تفریحی سرگرمیوں کے سلسلے میں حکومت نے حالیہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا اور ایک سالانہ کلینڈر کے تحت مزید سرگرمیاں بھی محکمہ کھیل کے تحت ہوں گی۔ انھوں نے سپورٹس جرنلسٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان سرگرمیوں کے حوالے سے خبروں کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس شعبے میں درپیش مسائل کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔قبل ازیں صحافیوں کے جوابات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قیوم اسٹیڈیم میں سہولیات فراہمی کے حوالے سے ترقیاتی کام جلدی کیساتھ جاری ہے جبکہ ارباب نیاز سٹیڈیم کے تعمیری کام کی جلد از جلد تکمیل پر بھی خاص توجہ مرکوز ہے اور اس اسٹیڈیم کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اس پر کام تیز کیا گیا ہے۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر کو صدر پشاور پریس کلب کی جانب سے صدر ارشد عزیز ملک نے شیلڈ فراہم کی جبکہ صوبائی وزیر نے بھی انھیں شیلڈ سے نوازا۔ دریں اثنا انھوں نے جمخانہ کیساتھ متصل ٹینس کورٹ کا بھی ویزٹ کیا اور وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وہاں پر کرکٹ اکیڈمی کے ممکنہ قیام کیلئے انھوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایات بھی جاری کیئے۔