مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا یوم قائد پر پیغام اور مبارکباد

وزیر اعلیٰ خیبر ٖپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقت عامہ بیرسٹر ڈجلٹر سیف نے یوم قائد پر اپنے یغام میں پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت مبارک پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی بصیرت، حکمت اور بے لوث قیادت کے ذریعے ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی، ان کی قیادت نے مسلمانوں کو ایک مقصد اور منزل عطا کی،قائداعظم کے تین اصول اتحاد، ایمان، تنظیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آج کا دن ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کی تجدید عہد کا دن ہے، دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط دو سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ قائداعظم ہمیشہ دیانتدار، اصول پسند اور کردار کے پختہ انسان تھے،انہوں نے اپنے الفاظ اور عمل سے یہ ثابت کیا کہ ایمانداری اور محنت کامیابی کی کنجی ہیں، قائداعظم کا خواب ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جہاں ہر شخص کو مذہبی، سیاسی اور معاشرتی آزادی حاصل ہو، ان کی قربانیوں کے سبب ہی ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ قائداعظم کا پیغام ہمیں سکھاتا ہے کہ کسی بھی مشکل حالات میں امید اور حوصلہ قائم رکھنا چاہیے،ان کی جدوجہد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مستقل مزاجی اور قربانیوں سے بڑی سے بڑی منزل حاصل کی جا سکتی ہے، یومِ قائد ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم قائداعظم کی تعلیمات کو یاد کریں، قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر  ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

مزید پڑھیں