صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایجوکیشن کوالٹی کے لیے قائم SQMI اور ڈویلپمنٹ کے لیے قائم DDU سیکشنز کو دوبارہ فوری طور پر فعال کریں اور اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دیں انہوں نے کہا کہ ان دونوں یونٹس کے زمرے میں جتنے بھی کام آتے ہیں وہ تمام فعال کئے جائیں اور ان کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اساتذہ کی پرفارمنس رپورٹس پی ای ارز، ٹرانسفرز، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرز، مانیٹرنگ اور دیگر تمام عوامل فوری طور پر ڈیجیٹائز کئے جائیں تاکہ شفافیت پر قرار رہے۔
انہوں نے یہ ہدایات ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن قیصر عالم، ایڈیشنل سیکرٹریز محمد شعیب اور فیاض عالم کے علاوہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایجوکیشن حکام کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کی ڈیٹا فوری طور پر ایچ آر ایم ائی ایس پر اپڈیٹ کیا جائے جبکہ محکمہ تعلیم کے زیلی ادارے ڈی پی ڈی بھی اب تک اساتذہ کو دی گئی تربیت کی مکمل تفصیلات فراہم کریں اور جاری تربیتی پروگرامز کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور اس ضمن میں ادارہ تربیت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کیا کرے جس میں خوبیاں ،خامیاں اور تجاویز شامل ہوں جبکہ تربیت لینے والے اساتذہ کی تربیت سے پہلے اور بعد میں اسسمنٹ بھی کرائی جائے۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اضلاح کے سطح پر اپنی کمیونیکیشن ٹولز کو مزید فعال بنائے اور ہر ضلعی دفتر روزانہ کی بنیاد پر عوامی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا پر معلومات فراہم کریں اور تمام ضلعی دفاتر محکمہ تعلیم کے مین پیجز کے ساتھ لنک کیے جائیں تاکہ طلبہ والدین اور عام عوام کو محکمہ تعلیم کے متعلق معلومات تک بروقت رسائی ہو انہوں نے کہا کہ جلد ہی محکمہ تعلیم کی طرف سے کمیونٹیشن سٹریٹجی بھی بنائی جائے گی۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ضلع میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر منسٹر آفس کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بورڈز امتحانات کے لئے بہترین سٹریٹجی تیار کی گئی ہے پرچہ جات کی تیاری سے لے کر امتحانی عملے کی تعیناتی، مانیٹرنگ، مارکنگ پرچوں کی ترسیل اور دیگر تمام عوامل کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور امتحانی نظام کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ہوگی اور تمام امتحانی ہالز متعلقہ بورڈز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔
وزیر تعلیم کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اساتذہ کی بھرتی، فنڈز کے اجراء اور نئے منصوبوں کی منظوری جیسے اہم امور پر محکمہ خزانہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہو گئے ہیں اور ہم پر امید ہے کہ اپریل سے شروع ہونے والے نئے سیشن کے لیے رینٹڈ بلڈنگ سکول منصوبے کے تحت سکول بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہیں بتایا گیا کہ سکالرشپ پروگرام بشول دیگر جاری پروگرامز پر کام تسلی بخش ہے۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جتنے بھی کام ہو رہے ہیں ان کا محور طلبہ و طالبات کو معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ طلبہ کی بہتر تعلیم پر دینی چاہیے اور ڈائریکٹریٹ لیول پر بھی اساتذہ کو آسانی فراہم کریں تاکہ ان کا وقت غیر ضروری کاموں میں ضائع نہ ہو۔