خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے منگل کے روز

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے منگل کے روز اپنے دفتر پشاور میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو عوام سے الگ نہیں کرسکتے عوامی لوگ ہیں اور عوام کے دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جو کہ ان کا مشن اور ایجنڈا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے قائد عمران خان کے وژن کو گلے لگایا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئے ہیں خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر بھی جاری رہے گا صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے پوری نیک نیتی سے کام کررہے ہیں اس موقع پر آئے ہوئے مختلف وفود نے بعض مسائل کے فوری حل اورذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں