مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرکاری نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے نرخوں اور اشیاء کے معیار کی جانچ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک میں ایک شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے ٹول فری نمبر 0800-37432یا واٹس ایپ نمبر0345-1009348 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی

مزید پڑھیں