یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پشاور میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ پورے جوش و جذبے کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبے کی اعلیٰ قیادت، سرکاری افسران، آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنما ئوں، میڈیا برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز سول سیکرٹریٹ پشاوراعظم خان بلاک کے سامنے سے ہوا جہاں تمام انتظامی سیکرٹریز، افسران اور اہلکار جمع ہوئے۔ یہ ریلی وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی جہاںتمام شرکائ نے کشمیری شہدائ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد کشمیری عوام کی جدوجہد کو سراہتے ان کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود قاسم علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا ئ اللہ خان، آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنما اور دیگر معزز شخصیات نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں رئیگاں نہیں جائےں گی، کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔ اقوامِ متحدہ کو چا ہئے کہ وہ بھارتی مظالم بندکراتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنے وعدے پورے کرے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے اور کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے ا پنا کردار ادا کرے۔ یومِ سیاہ کے حوالے سے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ریلیاں، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ملک کے سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں