چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت گورننس امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت ہفتہ وار گورننس امور پر اجلاس میں پشاور کی ترقی و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹریز اور ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت خیبرپختونخوا کے اصلاحاتی اقدامات کے تحت پشاور میں بیوٹیفکیشن اور بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پی ڈی اے کی جانب سے ماہانہ پلان تیار کرلیا گیا۔پہلے مہینے کے اقدامات میں فلائی اوورز کی بہتری، لائٹس کی تنصیب، کرب سٹونز کی تبدیلی، گرین بیلٹس کی بحالی، پیڈیسٹرین برجز کی خوبصورتی شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ سیاحت دس بی آر ٹی فیڈر بسز اور سات بی آر ٹی اسٹیشنز کی تزئین و آرائش بھی کررہی ہے۔اس کے علاوہ پشاور کیلئے 120 کلومیٹر سے زائد روڈز، سمارٹ سٹی اقدامات، ٹریفک مینجمنٹ پلان اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز اصلاحات بھی تیار کرلی گئی ہیں۔رنگ روڈ کی بہتری اور یونیورسٹی روڈ کی کارپٹنگ بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔جبکہ پشاور کی طرز پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے وسائل کیمطابق شہروں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے پلاننگ کرنے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ پشاور کے ترقیاتی پیکج کیلئے نفاذی پلان اور درکار وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کام جلد مکمل کیا جائے اور تمام ادارے اس حوالے سے کوآرڈینیشن سے کام کریں۔

مزید پڑھیں