خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہائی ویزاتھارٹی کے تحت صوبے میں جاری اور نئی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ہائی ویز سڑکوں پر مقررہ حد سے زیادہ بھاری گاڑیوں کی ان روڈز پر روک تھام کے لیے قانونی اور فوری مناسب اقدامات اٹھائیں جبکہ ہائی ویز ٹول پلازہ کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ ٹول ٹیکس سے حاصل ریوینیومیں اضافہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختنخوا ہائی ویز اتھارٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی سہیل خان رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان اور دیگر متعلق افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کوخیبر پختونخواہائی ویز اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی نئی سکیموں کی 80 فیصد فیزیبلٹی مکمل ہو گئی ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان تعمیراتی کاموں کو سٹینڈرڈ اپریٹنگ پروسیجر کے تحت مکمل کیے جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نےبریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ صوبے کی سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ خیبر پختونخواہائی ویز کے اراضی کو بزنس کے مقاصد کے استعمال میں لانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ کمراٹ روڈ پر کام کو تیز کیا جائے تاکہ سیاحوں کو آمدورفت میں آسانی ہو صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہائی ویز ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے ۔
