خیبر پختونخواکے وزیر مواصلاۃ و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے کہ دیر پائیں تیمرگرہ پنجکوڑہ پل بائی پاس کنڈرو روڈ کے منصوبے عوامی مفاد کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کی بروقت تکمیل کے لیے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا اورعوامی امنگو ں کے مطابق فیزیبل طریقے سے اس کی تعمیر ہوگی اور اس کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی جبکہ عوام کو سفری سہولیات بھی میسر ہو سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں پنجکوڑا پل تیمرگرہ بائی پاس روڈ کے حوالے سے خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر نارتھ اسد خان، ایکسیئن نظام خان اور دوسرے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف انجینیئر نارتھ نے صوبائی وزیر کو مذکورہ منصوبے کی تکمیل میں حائل قانونی پیچیدگیوں اور ٹیکنیکل مسائل کو دور کرنے اور درکار اراضی سے متعلق تمام تر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی ویز نے کہا کہ تیمرگرہ پنچکوڑا پل بائی پاس روڈ کے منصوبے پر 621 ملین روپے کی لاگت آئے گی اورعوامی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بروقت تعمیر کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور یہ ایک بہترین عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کا منصوبہ ثابت ہوگا۔
