محکمہ توانائی کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

خیبرپختونخواحکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کی گڈ گورننس روڈ میپ کی جاری پالیسی کے تحت محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے آن لائن ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدکی ہدایات کی روشنی میں محکمہ توانائی وبرقیات میں براہ راست ای کھلی کچہری کا انعقادکیاگیاجس میں محکمے کے جملہ افسران سپیشل سیکرٹری حبیب اللہ عارف،ایڈیشنل سیکرٹریزانورخان شیرانی اورنورولی خان کے علاوہ ذیلی اداروں PEDO،KPOGCL،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورKPٹرانسمیشن اینڈگرڈسسٹم کمپنی کے سربراہوں،جملہ افسران اورپراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ای کھلی کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 55سے 60افراد نے محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں سے جڑے درپیش مسائل پرکھل کرگفتگو کی اورعوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیا۔سپیشل سیکرٹری توانائی وبرقیات حبیب اللہ عارف اورایڈیشنل سیکرٹری نورولی خان نے آن لائن فیس بک کے ذریعے براہ راسٹ ٹیلی فون پر موصولہ کالز کے ذریعے عوامی مسائل کوغورسے سنااورموقع پر موجود افسران وحکام کو انکے مسائل فوری طورپرحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 2گھنٹوں کے دورانئے پرمشتمل ای کھلی کچہری کے آخرمیں سپیشل سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات حبیب اللہ عارف نے عوام الناس کویقین دلایاکہ سیکرٹری توانائی وبرقیات کی ہدایات کی روشنی میں ہردوماہ بعد باقاعدگی سے اس طرح کی کھلی کچریوں کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے گاجن میں عوامی مسائل کو براہ راست سن کرانکافوری حل کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات میں منعقد ہونے والی تیسری ای کھلی کچہری کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن وہاب خلیل انکی ٹیم سمیت محکمے کے شعبہ تعلقات عامہ اورآئی ٹی سیکشن کے ذمہ داران کی کاوشوں کوسراہا اورامید کا اظہارکیا کہ ادارے کی ترقی کے لئے مستقبل میں بھی تمام افسران اورملازمین اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کا رلائیں گے۔

مزید پڑھیں