خیبر پختونخوامیں ایڈ ہاک اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے وزراتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا

خیبر پختونخوامیں ایڈ ہاک اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے وزراتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خیبر پختنخوا کے تقریبا 14 ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی پر کمیٹی نے اصولی طور پر اتفاق کیا۔ جس کی باقاعدہ طور پر منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، مشیر خزانہ مزمل اسلم سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم محمد خالد، ایڈیشنل سیکرٹری فوزیہ، ڈائریکٹر ابتدائی وثانوی تعلیم لغمانہ سردار سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2022 میں بھرتی کیے گئے اساتذہ جو ریگولرائزیش سے رہ گئے تھے کو مستقل بنیادوں پر ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے اساتذہ کو ہدایت کی کے وہ اپنی ریگولرائزشن کے نوٹیفکیشن کے بعد فوری طور پر اپنے سی پی فنڈ اکاؤنٹ کھولیں ۔ تاکہ حکومت کی طرف سے 12%شیر مل سکے وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ان اساتذہ کی مختلف وجوہات کی وجہ سے ریگولرائزیشن میں تاخیر ہوئی تاہم وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نےاساتذہ کی مستقلی پر انھیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کے اس احسن اقدام کی بدولت ان اساتذہ کی بہتری کے لئےیہ اقدام اٹھایا گیا ہے جو ان کا حق تھا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی منظوری خیبر پختنخواحکومت کی صوبائی کابینہ سے لی جائے گی واضح رہے کہ اس منظوری میں تقریبا 14 ہزار اساتذہ صوبہ کے مختلف اضلا ع کے میل اور فی میل کوفائدہ ہوگا

مزید پڑھیں