خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27 کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تمام طبقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے

 خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27 کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تمام طبقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے جبکہ دیگر شعبوں کی طرح شعبہ تعلیم کی ترقی اور فروغ کے لیے مجموعی طور پر 468.379ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 48.64ارب روپے زیادہ ہے صوبے کے سرکاری سکولوں کے لیے فرنیچر کی فراہمی پر 7ارب روپے خرچ ہونگے 10ارب روپے کی لاگت سے 72 چیف منسٹر ماڈل اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے 1ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اسی طرح سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں مفت نصابی کتب کی فراہمی کے لیے 8.5ارب روپے رکھے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا انسٹیٹیوٹ اپلائیڈ اینڈ ماڈرن سائنسز کے قیام کے لیے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے مجموعی طور پر 10.34ارب روپے مختص ہیں جن میں کم کارکردگی والے سکولوں کے انتظام و انصرام میں بہتری کے لیے 3.29روپے تعلیم کارڈ پروگرام کے لیے 360ملین روپے اور پرینٹ ٹیچر کونسل کی استعداد کو بڑھانے کے لیے 6.18روپے شامل ہیں ضم اضلاع میں اسکولوں کی آپ گریڈشن کے منصوبہ کے لیے 182ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ انصاف فی میل اینڈ آرفن ایجوکیشن کارڈ کے لیے 385ملین کی رقم مختص کی گئی ہے

مزید پڑھیں