وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی صدارت میں پی ٹی سی گائیڈ لائنز اور فنڈز ٹریکنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی صدارت میں پی ٹی سی گائیڈ لائنز اور فنڈز ٹریکنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقادہو جس میں اے ایس (آر اینڈ آئی) نے پی ٹی سی گائیڈ لائنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر موصوف نے گائیڈ لائنز کا جائزہ لیا اور سکول کی سطح پر شفافیت کو یقینی بنانے اور پی ٹی سی فنڈز کے بہتر استعمال کے لیے مؤثر نفاذ کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو پی ٹی سی فنڈز ٹریکنگ پر بریفنگ بھی دیتے ہوئے سکولز سپیشل سروے، امتحانات کی مانیٹرنگ اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔وزیر تعلیم نے تعلیمی نتائج کی بہتری کے لیے درست ڈیٹا، بروقت رپورٹنگ اور سخت مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ای ایس ای ڈی جعفر منصور عباسی، ایڈوائزر ایجوکیشن میاں سعد الدین، پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و آثار قدیمہ فتح الملک، ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور پیش رفت پر رپورٹس بروقت جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں