گرین انرولمنٹ مہم – ای ایس ای ایف خیبر پختونخوا

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کے منیجنگ ڈائریکٹر قیصر عالم نے فاؤنڈیشن کمیونٹی اسکولز میں نئے طلبہ کے داخلے کے لیے گرین انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مہم کا باقاعدہ طور پرآغاز ،ضلع پشاور میں نئے طلبہ کے کامیابی سے اندراج سے کیا، اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ مہم صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے شروع کی گئی ہے اوراس اقدام کا مقصد خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں تعلیم تک رسائی کو بڑھانا ہے، اور سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ اس مقصد کیلئے مضبوط کمیونٹی شمولیت اور آگاہی مہمات کے ذریعے فاؤنڈیشن کمیونٹی اسکولز کے نیٹ ورک کو مزیدمستحکم بنایا جا رہا ہے۔
گرین انرولمنٹ مہم ،ای ایس ای ایف کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو مساوی، معیاری اور جامع تعلیم فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں