خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشدایوب خان نے خیبر پختونخوا کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ زکے چیئرمینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ میٹرک کے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے مکمل انتظامات کریں

خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشدایوب خان نے خیبر پختونخوا کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ زکے چیئرمینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالیہ میٹرک کے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے مکمل انتظامات کریں اور روزنہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اضلاع کے امتحانی مراکز کے دورے کرتے ہوئے امتحانی عمل کی خود سخت نگرانی کر یں اور ایسا لائحہ عمل وضع کریں تاکہ نقل جیسے رجحان کا مکمل خاتمہ ہو۔اسی طرح متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز جو کہ ریزیڈنٹ انسپکٹر ہیں کو بھی امتحانی عمل کی شفافیت کے لئے متحرک کیا جائے۔ یہ ہدایت انھوں نے منگل کے روز پشاور میں صوبے کے امتحانی بورڈز کے چیئرمیون کے آن لائن منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد، سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم افتخار علی خان، سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد صالح, ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نعمانہ سردار اور تمام بورڈز کے چیئرمینوں نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کومزید شفاف بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے، امتحانی مراکز میں میٹرک کے پرچوں کی بروقت فراہمی اور خاص طور پر نقل کی روک تھام کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاری میٹرک کے امتحان میں بورڈ انتظامیہ اپنے متعلقہ ہالوں میں روشنی کے مناسب انتظامات،صاف پینے کے پانی اورڈسپوزایبل گلاسوں کی دستیابی،ہالوں میں کرسیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے امتحانی مراکز کا دورہ کرنے والے افسران کے ساتھ سیکورٹی گارڈز کے امتحانی ہالوں میں داخل نہ ہو نے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں