وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان کی زیر صدارت مفتی محمود کالج ڈی آئی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے مفتی محمود کالج ڈی آئی خان کے بورڈ آف گورنرز کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مفتی محمود کالج ڈی آئی خان میں پرنسپل کی تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے حتمی انٹرویوز کا انعقاد تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے صوبائی حکومت کے میرٹ، شفافیت اور بہتر گورننس کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ انتخاب کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے تاکہ کالج میں تعلیمی کارکردگی اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے اہل اور قابل قیادت کا تقرر ممکن ہو سکے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ادارہ جاتی قیادت کو مضبوط بنانا پورے خیبرپختونخوا میں معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی نتائج کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔یہ اقدام صوبائی حکومت کی سرکاری کالجوں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں اور گورننس کے فروغ کے لیے جاری کوشوں کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں