محکمہ ایکسائز کو انسدادِ منشیات کے سلسلے میں جاری کاروائیوں کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل ڈی ائی خان میں ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کی کارروائی میں 11 کلو سے زائد آئس برآمد، ملزم گرفتار

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخرجہان کی ہدایات کے تحت جاری کاروائیوں کے سلسلے میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ڈی آئی خان اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر درابن روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر BRW-436 کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران گاڑی کی تیل ٹینکی میں مہارت سے چھپائی گئی آئس سے بھری بوتلیں برآمد کرلی گئیں جن کا مجموعی وزن 11 ہزار 130 گرام ہے۔
محکمہ ایکسائز ٹیم نے موقع پر ملزم اللہ محمد ولد عبداللہ جان، سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ریجن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں