وفاقی ٹیکس محصولات میں رواں سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے کمی کا امکان ہے اور پی ایس ڈی پی میں 180 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی محصولات اور خیبرپختونخوا اخراجات سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محصولات میں رواں مالی سال 800 سے 1000 ارب روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں 180 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ دونوں اقدامات کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کو 120 ارب روپے کی کم وصولیاں ہوں گی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے سیلابی امداد پر 10 ارب روپے سے زائد، آئی ڈی پیز بحالی پر 15 ارب روپے خرچ کیے ہیں اور موٹر سائیکلوں، کسانوں اور بسوں کے لیے فیول معاوضے کی مد میں تقریباً 10 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ یہ تمام مالی دباؤ صرف خیبر پختونخوا پر تقریباً 150 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے مالی دباؤ اور اخراجات کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں