ملکی برآمدات نومبر میں صرف 2.4ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال نومبر سے 15.4فیصد کم ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ملکی برآمدات بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی برآمدات نومبر میں صرف 2.4 ارب ڈالر رہی جو پچھلے سال نومبر سے15.4 فیصد کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ کی برآمدات6.4 فیصد نمایاں کمی کے بعد صرف 13.72 ارب ڈال رہی۔ اس سے صاف ظاہر ہے پاکستان کی مصنوعات قابل برآمد نہیں رہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی وجہ ٹیکس، مہنگی بجلی، گیس اور کم پیداوار جو برآمدات کیلئے ناکافی ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسی طرح پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 11.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور پچھلے ایک سال کے خسارہ میں 37.2فیصد اضافہ ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میڈیا نے بھی اتنی اہم خبر کو رپورٹ نہیں کیا کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نہیں ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ترسیلات زر برآمدات سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔ ملکی ترسیلات زر (3.6 ارب ڈالر) جبکہ برآمدات (2.4 ارب ڈالر) ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ترسیلات زر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کو کوئی سبسڈی یا استثنیٰ نہیں دیا جاتا لیکن ملکی برآمدات کے لیے صورتحال برعکس ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صنعت اور حکومتی سطح پر خود احتسابی کی ضرورت ہے چند لوگوں کو فائدے دے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ظاہر ہے ملک کی برآمدات اس طرح ترقی نہیں کر سکتیں۔

مزید پڑھیں