خیبرپختونخوا میں سیلز ٹیکس کی ریکارڈ وصولی، مشیر خزانہ مزمل اسلم کی کیپرا ٹیم کو مبارکباد

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں اپریل 2026 کے دوران تاریخ کی بلند ترین وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے اپریل کے مہینے میں 25 فیصد نمایاں اضافے کے ساتھ 4.45 ارب روپے وصول کیے۔
مشیر خزانہ کے مطابق گزشتہ سال اپریل 2025 کے دوران اسی مد میں 3.56 ارب روپے وصول ہوئے تھے، جس کے مقابلے میں رواں سال کی وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مزمل اسلم نے ڈائریکٹر جنرل کیپرا محترمہ ارم ناز اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی اور ریکارڈ محصولات وصولی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کیپرا آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ صوبے کی مالی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں