پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کی سزا پنجاب سمیت پورے پاکستان کو مل رہی ہے۔ پنجاب حکومت کا دعوہ ہے کہ گندم 3000 روپے من کے حساب سے ریلیز کر رہے ہیں مگر گندم مارکیٹ میں 4600 من پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گندم نرخ کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کی سزا پنجاب سمیت پورے پاکستان کو مل رہی ہے پنجاب حکومت کا دعوہ ہے کہ گندم 3000 روپے من کے حساب سے ریلیز کر رہے ہیں مگر گندم مارکیٹ میں 4600 من پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائیں گندم کس کو ریلیز کی جارہی ہے؟ پہلے حساب دیا جائے کہ غریب کسان سے 2200 کی گندم کس نے خریدی؟ پھر گندم کو کس نے سٹور کیا تھا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت 3000 فی من کے حساب سے دے رہی ہے تو مارکیٹ میں دستیاب کیوں نہیں ہے۔ ن لیگ حکومت میں دراصل چینی اور آٹا مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت کھوکھلا دعویٰ دس کلو 900 روپے کا تھیلا بتائیں کس جگہ میں دستیاب ہے؟ مزمل اسلم نے کہا کہ آٹے مارکیٹ کا ریٹ پنجاب سے کھلتا ہے۔ پنڈی، اسلام آباد، اٹک اور پشاور میں 20 کلو تھیلے کا ریٹ 2800 تک پہنچ گیا ہے۔ آٹے کی بلیک مارکیٹ کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومت کی بنتی ہے۔

مزید پڑھیں