شہباز شریف پچھلے 22 ماہ میں 38 بیرونی دورے کر چکے ہیں۔ مزمل اسلم
شہباز شریف آج کل بھی ترکمانستان میں ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
شہباز شریف نے اوسطاً ایک ماہ میں دو بیرونی دورے کیے ہیں۔ مزمل اسلم
شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائیں گے۔ مزمل اسلم
لیکن بیرونی سرمایہ کاری صفر ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
2025 کے اختتام کے ساتھ پاکستان دنیا سے مزید پیچھے ہو گیا ہے۔ مزمل اسلم
ملکی معاشی حالت وینٹیلیٹر سے بھی نازک صورتحال میں ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
رواں سال 21 سالوں میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کے ساتھ اختتام پزیر ہو رہا ہے۔ مزمل اسلم
رواں سال 78 سالوں کی سب سے زیادہ غربت کے ساتھ حتم ہو رہا ہے۔ مزمل اسلم
پاکستان کی شرح نمو مسلسل کم ہو رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
پی ڈی ایم حکومت مسلسل 5 سے 6 فیصد جی ڈی پی کے دعوے کرتی ہے۔ مزمل اسلم
حکومت بیچ میں اڑان پاکستان جیسے شوشے چھوڑتی ہے کارکردگی صفر ہے۔ مزمل اسلم
نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ پاکستان اڑان اڑ چکا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
بلکل پاکستان غربت، بے روزگاری کی اڑان اڑ چکا ہے۔ مزمل اسلم
ملک کی برآمدات کم ہو رہی ہے نومبر کی برآمدات صرف 2.4 ارب ڈالر ہے۔ مزمل اسلم
جون میں مہنگائی مزید زیادہ 8.9 فیصد ہو جائے گی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
حکومت کو ٹیکس کلیکشن میں ابھی تک 422 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ مزمل اسلم
کم ٹیکس کلیکشن کی وجہ سے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے۔ مزمل اسلم
حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سزا ایک دفعہ پھر عوام کو دی جا رہی ہے۔ مزمل اسلم
ملک میں تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد تک کیا جائے گا۔ مزمل اسلم
انور خان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ پی آر او ٹو مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
