وفاقی اعداد و شمار سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا، تاہم انہوں نے واجب الادا حصے سے کم ادائیگی کی ہے۔ مزمل اسلم
خیبرپختونخوا کے تقریباً 4 کھرب روپے وفاقی حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ مزمل اسلم
جس میں این ایچ پی، اسٹریٹ ٹرانسفرز اور ضم شدہ اضلاع کے واجبات شامل ہیں۔ مزمل اسلم
خیبرپختونخوا میں این ایچ پی (NHP) کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ مزمل اسلم
اسٹریٹ ٹرانسفرز میں ونڈ فال لیوی ابھی تک شامل نہیں کی گئی۔ مزمل اسلم
خیبرپختونخوا پیٹرولیم پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی شامل نہیں کی گئی۔ مزمل اسلم
گیس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی پر کبھی نظرِ ثانی نہیں کی گئی۔ مزمل اسلم
تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی اب بھی وفاقی حکومت وصول کر رہی ہے، حالانکہ زراعت صوبوں کو منتقل (ڈیوالو) کی جا چکی ہے۔ مزمل اسلم
فاٹا کے انضمام کے بعد بھی ساتواں این ایف سی ایوارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
ضم شدہ اضلاع کو اب بھی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
جو دیگر خصوصی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقابلے میں کم ہے۔ مزمل اسلم
ضم شدہ اضلاع مختص بجٹ میں سے بھی، سال 2024-25 کے علاوہ، مکمل ادائیگی موصول نہیں ہوئی۔ مزمل اسلم
2018 میں وعدہ کیے گئے 3 فیصد اضافی حصے یا 100 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز آدھے بھی نہیں ملے ہیں۔ مزمل اسلم
اے آئی پی (AIP) میں اب تک 700 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 168 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ مزمل اسلم
صرف اس سال ضم شدہ اضلاع کے جاری اور ترقیاتی اخراجات کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد کم مختص کیے گئے۔ مزمل اسلم
ساتویں این ایف سی کے نافذ نہ ہونے کی وجہ سے 2018-19 سے اب تک اندازاً 1,375 ارب روپے کم موصول ہوئے۔ مزمل اسلم
بے گھر افراد (IDPs) کے لیے وعدہ کیے گئے 17 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خیبر پختونخوا کو جاری نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی بجٹ سے آئی ڈی پیز پر 11 ارب روپے سے زائد خرچ کیے۔ مزمل اسلم
امید ہے یہ تفصیل وفاقی حکومت کو مددگار ثابت ہوگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
شکر گزار ہوں کہ خیبر پختونخوا کو جاری کیے گئے فنڈز ریکارڈ پر لائے گئے۔ مزمل اسلم
بہتر ہوگا کہ وزارتِ خزانہ دیگر صوبوں کا بھی مکمل ڈیٹا فراہم کرے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
تاکہ تمام صوبے آپس میں موازنہ کر سکیں کہ کس صوبے کو کیا ملا۔ مزمل اسلم
حکومت بتائیں این ایچ اے کے ذریعے ہر صوبے میں کتنے کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ مزمل اسلم
صوبوں کو فراہم کی جانے والی بجلی، گیس سبسڈی کی تفصیل بھی بتائیں۔ مزمل اسلم
وفاقی حکومت نے 2010 سے اب تک ہر صوبے کے لیے پی ایس ڈی پی (PSDP) کے تحت کتنی رقم مختص کی۔ مزمل اسلم
