گجوخان میڈیکل کالج نے تاریخ رقم کردی

دوسری بار خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ امتحان میں تمام طلبا و طالبات نے کامیابی سمیٹی
کالج میں زیر تعلیم 50طلبہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر امتحان پاس کیا
صوابی: گجوخان میڈیکل کالج صوابی نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ ایم بی بی ایس امتحان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ میڈیکل کالج میں زیرتعلیم فائنل ائیر کے طلبہ و طالبات نے دوسری با ر مسلسل سو فیصد کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2017/18بیج کے 50طلبہ و طالبات نے کے ایم یو سالانہ امتحانات میں حصہ لیا،جس میں 29فیل اور21میل طلبہ شامل تھے۔ گزشتہ روز کے ایم یو کی جانب سے رزلٹ جاری ہوا جس کے مطابق گجوخان میڈیکل کالج کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب سو فیصد تھا۔ کالج ترجمان کے مطابق نمرہ خان نے 1355نمبر لے کر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ولید خان نے1331نمبر لے کر دوسری جبکہ ثانیہ سعید نے 1295نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل اپنے نام کرلی۔
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے مطابق سالانہ امتحان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے 16میڈیکل کالج کے مجموعی طور پر 1915طلبہ و طالبات نے حصہ لیاجن میں 1794نے کامیابی حاصل کی اسی طرح کامیابی کا تناسب 93فیصد رہا۔
ڈین /چیف ایگزیکٹیو گجوخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن نے سالانہ امتحانات میں مثالی کامامیابی پر فخر کا اظہار کیاکرتے ہوئے اعلی کارکردگی پر طلبہ و طالبات سمیت فیکلٹی ممبران اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی۔ ڈین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی میڈیکل کالج کے دو بیجز نے مسلسل سو فیصد کامیابی حاصل کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے پاس قابل انتظامیہ اور بہترین فیکلٹی ممبران کے باعث یہ سب کچھ ممکن ہو۔ انہوں بتایا کہ کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں